ساہیوال:مفت آٹا سنٹر پر بھگدڑ کا واقعہ، محسن نقوی کا ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو تحقیقات کا حکم

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ساہیوال میں مفت آٹا سنٹر پر بھگدڑ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے ڈی آئی جی سپیشل برانچ کو افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔جہاں بھی غفلت سامنے آئی،بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔محسن نقوی نے کہا کہ ایک ایک انسانی جان قیمتی ہے۔سنٹرز پر ایسے انتظامات کئے جائیں جن سے دھکم پیل نہ ہو اور شہری قطاروں میں آٹا حاصل کرسکیں۔ تمام سنٹرز پر انتظامات کو فول پروف بنایا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ کمشنرز،آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز اپنے شہروں میں سنٹرز کے انتظامات کا از سر نو جائزہ لیں۔محسن نقوی نے بھگدڑ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں