ساہیوال: گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم اسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچے کے اغوا کا معاملہ,پولیس نے مغوی بچے کو فیصل آباد سے بازیاب کروا لیا.پولیس ذرائع کے مطابق خاتون سمیت اغوا کار ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس ذرائع نے بتایا نومولود بچے کو پیدائش کے 2 گھنٹے بعد اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سے خاتون ملزمہ گائنی وارڈ سے اغوا کرکے لے گئی تھی۔
اغوا کار مغوی بچے کو 3 روز تک لاہور،چنیوٹ اور فیصل آباد کے مختلف علاقوں لیکر گھومتے رہے۔
