اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی دہندہ کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔
زرائع کے مطابق بولی دہندہ نے شکایت کی تھی کہ اسے ایئر پورٹ کی آﺅٹ سورسنگ کی بولی میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بولی دہندہ کی شکایت پر معاملے کی تحقیقات کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکریٹری وزارت تجارت اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی شامل ہیں .