کوئٹہ:بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آ گیا، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں آج صوبے کے کئی شہروں میں درجہ حرارت معمول سے خاصا زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بعض علاقوں میں آئندہ گھنٹوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
صوبے میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گردونواح میں دوپہر کے بعد چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔