بنوں: ایف سی لائنز پر ہونے والے حالیہ خودکش حملے کے تیسرے بمبار کی شناخت افغان شہری کے طور پر کر لی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بمبار کی شناخت نجیب اللہ عرف حذیفہ مہاجر کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کے صوبہ خوست کے ضلع موسٰی خیل کا رہائشی تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجیب اللہ ہی وہ خودکش بمبار تھا جس نے بارود سے بھری گاڑی کو ایف سی لائنز کے گیٹ سے ٹکرایا۔




