جج کے بیٹے کی گاڑی سے دو بچیوں کی ہلاکت کا معاملہ;ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جج کے بیٹے کی گاڑی سے دو بچیوں کی ہلاکت کا معاملہ; اسلام آباد پولیس نے ملزم ابو زر کو مقامی عدالت پیش کر دیا.
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کے کم عمر صاحبزادے ابوذر کی رات ڈیڑھ بجے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے غریب مزدور کی بیٹی اور اسکی دوست جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس نے معزز جج کے صاحبزادے کو موقع سے گرفتار کر لیا۔عدالت نےملزم ابو ذر کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظو ر کرتے ہوئے ملزم کو 4 روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں