ایشیز: آسٹریلیا کا دوسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، عثمان خواجہ باہر

آسٹریلیا نے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں دو دن میں فتح حاصل کرنے والی آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پانے والے عثمان خواجہ کو کمر کی انجری کے باعث 14 رکنی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔ ان کے متبادل کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔

وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے جس کے باعث پہلی اننگ میں اوپننگ نہ کرسکے تھے۔

دوسری اننگ میں آسٹریلوی ٹیم نے عثمان خواجہ کی جگہ ٹریوس ہیڈ کو اوپپنگ کے لیے بھیجا تھا جنہوں نے شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔

اسکواڈ:

اسٹیو اسمتھ (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ، بیو ویبسٹر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں