نوجوان لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی جس کا نام انچل ہے اور اس کا مقتول عاشق سکشم تھا، دونوں گزشتہ تین سال سے ریلیشن میں تھےاور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن انچل کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محبت کرنے والے اس جوڑے کی زندگی اس وقت المناک موڑ پر پہنچی جب لڑکی کے گھر والوں نے رشتے کی مخالفت میں لڑکی کے عاشق کو بے دردی سے قتل کر دیا۔عاشق قتل کیے جانے کے بعد انچل نامی لڑکی اپنے مقتول عاشق کے گھر پہنچی اور آخری رسومات سے کچھ دیر قبل اپنے ماتھے پر سندور لگا کر خود کو اس کی دلہن بنا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں