51

225 ہارس پاور کی موٹروں پر مشتمل دھاتی روبوٹ

وینکووا: 225 ہارس پاور کی موٹروں پر مشتمل دھاتی دیوہیکل روبوٹ تیار کیا گیا ہے، اسے پروستھیسس میک سوٹ کا نام دیا گیا ہے جس کا پہلا ماڈل 2014 میں بنایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس میں بیٹھ کر آپ چار میٹر لمبے، 4 ہزار کلوگرام وزنی روبوٹ کو قابو کرسکتے ہیں۔ اس میں کئی ہائیڈرالک سسٹم، سسپینشن اور سپرنگ کے ساتھ فولاد کا فریم بنایا گیا ہے یہ زیادہ سے زیادہ 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتا ہے اور اپنے آہنی شکنجے سے ایک کار اٹھاکر پٹخ سکتا ہے یا اسے کچل سکتا ہے لیکن معمولی غفلت سے یہ لڑھک کر گر بھی سکتا ہے کیونکہ اس میں جائرو سکوپ اور خود متوازن نظام موجود نہیں۔

اسے بنانے والے بہت سارے روبوٹ تیار کرکے ان کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے ایک کک سٹارٹر کمپنی بنائی گئی ہے۔ شوقین حضرات 1500 ڈالر کے بدلے وینکووا جاکر روبوٹ چلانے کی تربیت لے کر پائلٹ کی سند حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں