38

لاہورمیں فائرنگ سے 24 سالہ لڑکی قتل

لاہور(جرات نیوز) گلبرگ میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے 24 سالہ لڑکی کو قتل کردیا۔لاہورکے علاقے گلبرگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے 24 سالہ لڑکی حرا کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے حرا کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو حرا نے ہی دروازہ کھولا۔ دروازہ کھلنے پر اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے پکڑ لیا۔ حرا اور اس کے والد نے مزاحمت کی تو حملہ آوروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے اور کچھ دورلے جاکر گولیاں ماردیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارلڑکی کازیوربھی اتارکر لے گئے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی حرا کی تین روز بعد شادی تھی۔ پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں