25 killed in nigeria 16

نائیجیریا میں مسلح گروپ نے 25افراد کی جان لے لی

ابوجا:نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں 25افراد کو موت کے گھاٹ اتر دیا گیا، مقامی پولیس کے مطابق ایک مقامی مسلح گروپ پران افراد کو قتل کرنے کا شبہ ہے اس سلسلے میں پولیس نے ایک عورت سمیت چار افراد کوگرفتار کرلیا ہے،شمالی ریاست میں تین مختلف گروپوں کے درمیان تنازعات پائے جاتے ہیں،پولیس سربراہ ابراہیم کاﺅجی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے علاقے سے سینکڑوں گائیں ، بھیڑیں اور دیگر قیمتی اشیاءبھی چرا لیں،نائیجیریا کے شمالی مغربی علاقے رابہ میں مسلح گروپ اس طرح کی وارداتیں کرتے رہتے ہیں جن میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں