38 killed in mali village attack 25

مالی، دہشتگردوں کا 2 دیہات پر حملہ،38 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مالے:مالی میں دودیہات پر حملوں کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ وسطی مالی کے دوگائوں گنگافانی اور پورو میں دہشتگردانہ حملے کئے گئے جسکے نتیجے میں 38ا فراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے ان علاقوں کو گھیرے میں لیکر آبادی کو تحفظ فراہم کیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا فوری طور کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں