25

وسیم اکرم آج انگلینڈ کو سپورٹ کر یں گے
لندن (جرات نیوز) پاکستانی سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں انگلینڈ کو سپورٹ کروں گا کیوں کہ گزشتہ 30 سالوں سے انگلینڈ میرے لیے دوسرے گھر جیسی حیثیت رکھتا ہے۔عمران خان 11 کا حصہ رہنے والے سابق فاسٹ بولروسیم اکرم کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں اسی ٹیم کی حمایت کروں گا جہاں دل کہے گا۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ممالک میں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد بستی ہے، اس لئے میرے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ فائنل میچ میں میں کس ٹیم کو سپورٹ کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں (آج) اتوار کے میچ میں انگلینڈ کو سپورٹ کروں گا کیوں کہ گزشتہ 30 سالوں سے انگلینڈ میرے لیے دوسرے گھر جیسی حیثیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں