23

50 فٹ گہرے گڑھےمیں گرنےوالی معمرخاتون کو نکال لیاگیا

روس میں ریسکیو ٹیم نے 50 فٹ گہرے گڑھے میں گرنے والی معمر خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔
روس کے نواحی گاؤں میں اچانک ایک گھر زمین بوس ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکار جب متاثرہ جگہ پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ مکان کے دھنسنے کے بعد اٹھہتر سالہ معمر خاتون بھی لاپتہ ہوگئیں ،جس پر امدادی ٹیموں نے ملبے کو صاف کرنے اور خاتون کی تلاش کے لیےخصوصی ٹیم اور ایک کرین کو طلب کیا۔
امدادی ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد معمر خاتون کو مکان کے ملبے سے بحفاظت نکال لیا،واقعے سے متعلق متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ملبے تلے دب جانے والی میری نانی ہیں، جب یہ واقعہ رونما ہوا تو وہ گھر میں موجود تھیں بعد ازاں گڑھے میں گر گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں