30

عماد وسیم زندگی کی نئی اننگ کھیلنے کیلئے وطن پہنچ گئے

عماد وسیم زندگی کی نئی اننگ کھیلنے کیلئے وطن پہنچ گئے
اسلام آباد(جرات نیوز)قومی آل راونڈر عماد وسیم زندگی کی نئی اننگ کھیلنے کیلئے وطن پہنچ گئے۔ عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق نے شادی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل راونڈر عماد وسیم بھی لائف کی نئی اننگز کھیلنے کےلئے تیار ہیں اور وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائینگے۔شادی کی تقریب 26اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ذرائع کے مطابق عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے پہلی ملاقات لندن میں ہوئی۔آل راونڈر اور اہل خانہ کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔ دوسری جانب عماد وسیم نےشادی کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان، نعیم الحق، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی خصوصی دعوت نامے دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں