19

سرگودھا میں خاتون کے ہاں 6 صحتمند بچوں کی پیدائش

سرگودھا(جرات نیوز) سرگودھا کے ایک نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں 6 صحتمند بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
خاتون کے ہاں چھ بچوں کی پیدائش پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔پھلروان کی رہائشی خاتون غزالہ بی بی کے ہاں چار بیٹوں اور دو بیٹیوں کی پیدائش پر اہلخانہ نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔اہل خانہ کے مطابق خوش نصیب جوڑے کے ہاں 7 سال کے بعد اولاد ہوئی ہے جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچے صحت مند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں