6 child born in bahawal pur 599

بہاولپور میں خاتون کے ہاں 9 سال بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

بہاول پور: سول ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے تاہم ان میں سے ایک بچی انتقال کرگئی ہے۔سول ہسپتال بہاولپور میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔جلال پورپیروالا کی رہائشی 28 سالہ حنا نامی خاتون نے 4 بیٹیوں اور2 بیٹوں کو جنم دیا۔عزیزو اقارب نے بتایا کہ خاتون کے ہاں 9 سال بعد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس پر والدین اور رشتے داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے ساتھ ساتھ اسپتال کے عملے اور دیگر خواتین نے بھی خوشی اور مسرت کا مظاہرہ کیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق افسوس ناک طور پر ایک بچی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کا وزن بہت کم 0.2 کلو گرام تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے بچوں کی طبیعت میں بہتری کےلیے انکیوبیٹر میں رکھا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں