2,333

جاسوس کا فلمی انداز، خاتون کا روپ دھار کر برطانیہ کے اہم راز چرالیے

لندن: برطانیہ میں جاسوس نے خاتون اہلکار کا روپ دھار کر جیٹ طیارے سے متعلق اہم راز حاصل کرلیے۔بین الااقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ایک جاسوس نے ’رشتہ کرانے والی‘ ویب سائیٹ سے برطانوی فضائیہ (Royal Air Force) کی خاتون اہلکار کا پروفائل ہیک کر کے غیر معمولی اور خفیہ صلاحیتوں کے حامل جیٹ طیارے F-35 سے متعلق حساس راز نکلوالیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جاسوس کا تعلق روس یا چین سے ہو سکتا ہے۔جاسوس نے خاتون اہلکار بن کر رائل فضائیہ کے سروس مین سے میٹھی میٹھی باتیں کیں اور اس دوران جیٹ طیارے کی خفیہ معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم جاسوس کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب خاتون اہلکار نے اپنا پروفائل ہیک ہونے کی اطلاع دی۔لاک ہیڈ مارٹن کے ’ایف 35 لائٹننگ ٹوفائٹر جیٹ اسٹیلتھ طیارے ‘کے پروجیکٹ پر 9 ارب پاؤنڈز خرچ ہوئے ہیں۔ اس کی تیاری اور کارکردگی کے حوالے سے معلومات کو خفیہ رکھا جا رہا تھا۔
اس سے قبل اس طیارے کے انجن کو تیار کرنے والی کمپنی رولز رائس کے 73 سالہ سابق انجینیئر برائن جونز کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ چین کی یونیورسٹی میں گیس ٹربائن پڑھا رہے تھے اور ان پر طیارے سے متعلق راز افشا کرنے کا شبہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں