3,841

پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیش کش ملی ہے: فاروق ستار

کراچی :ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انہیں این اے247 پر پی ٹی آئی کی طرف سے ضمنی الیکشن لڑنے کی پیش کش ہوئی ہے۔کراچی سٹی کورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ انہیں اپنے اور پی ٹی آئی کے مشترکہ دوستوں نے عارف علوی کی خالی ہونے والی نشست این اے 247سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی ہے۔اس موقع پر فاروقستار نے کہا کہ وہ اپنی پرانی پالیسی پر کار بند ہیں اور انتخابی نتائج کے خلاف ٹریبونل میں جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں