بھارتی پرواز میں ’بم‘ کی اطلاع، ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافروں میں کھلبلی

نئی دہلی: کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس کے باعث ایئرپورٹ حکام میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح موصول ہونے والی ایک دھمکی آمیز ای میل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پرواز میں دھماکا خیز مواد موجود ہے۔

ای میل کی اطلاع ملتے ہی طیارے کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا، جہاں مسافروں اور سامان کو فوری طور پر طیارے سے اتار کر مکمل تلاشی لی گئی۔ سیکیورٹی اداروں نے طیارے کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تاہم کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہ ہوا۔

حکام کے مطابق ای میل مکمل طور پر جھوٹی ثابت ہوئی جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھمکی بھیجنے والے شخص کا سراغ لگایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں