8

پاکستان سےمذاکرات کا آغازآئندہ ہفتے ہوگا،آئی ایم ایف

واشنگٹن: آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان سے مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا، پاکستان سے قرض کی درخواست کے بعد مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف ٹیم مذاکرات کےبعدرپورٹ اپنے بورڈ کو پیش کرےگی،بورڈ پاکستان کےلئے قرض کی منظوری دے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا، ملاقات کے بعد آئی ایم ایف مختلف شرائط عائد کرے گا،شرائط میں نجکاری، ٹیکس اصلاحات، گردشی قرضے اور مہنگائی پر قابو پانا شامل ہے، شرائط مستحکم معاشی ترقی کے لئے رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا حتمی بات چیت کےبعد پیکیج کا فیصلہ کیاجائے،آئی ایم ایف ٹیم مذاکرات کے بعد رپورٹ اپنے بورڈ کو پیش کرے گی، بورڈ پاکستان کے لئے قرض کی منظوری دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں