37

سٹاک مارکیٹ 42000 کی حد بھی پھلانگ گئی، 44 ارب کی سرمایہ کاری

کراچی: امن وامان کی خراب صورتحال کے باوجودپاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی برقرار رہی جس سے انڈیکس 42000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 9 ہفتوں کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔تیزی کے سبب 67.10 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید44 ارب 31 کروڑ 73 لاکھ 43 ہزار 599 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر109 پوائنٹس کی مندی جبکہ 526 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 287.99 پوائنٹس کے اضافے سے 42004.08 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 136.79 پوائنٹس کے اضافے سے 20270.02، کے ایم آئی30 انڈیکس 261.02 پوائنٹس کے اضافے سے 72121.31 ہوگیا اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 57.37 پوائنٹس کے اضافے سے 20606.49 ہو گیا۔کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.28 فیصد زائد رہا اورمجموعی طور پر 29 کروڑ 23 لاکھ81 ہزار 520 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار 377 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 253 کے بھاﺅ میں اضافہ، 107کے داموں میں کمی اور17کی قیمتوں میں استحکام رہا۔واضح رہے کہ سعودی بیل آﺅٹ پیکیج کے اعلان کے بعد8 کاروباری سیشنز کے دوران انڈیکس میں مجموعی طور پر 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں