11

پاکستان کے 6 بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں

کراچی:پاکستان کے 6 بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کر دیں ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے6 بینکوں نےاپنے صارفین کو برقی پیغام ارسال کیے ہیں جن میں انہیں ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیوں کی معطلی سے آگاہ کیا گیا ہے۔تاہم ان بینکوں کےصارفین اندرون ملک اے ٹی ایم ٹرانزکشن کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے خطرات کی اطلاعات نہیں ہیں۔یاد رہے کہ 28 اکتوبرکو پاکستان کےایک بینک کےآن لائن نظام پرسائبر حملہ ہوا، ہیکرز بینک کے سیکیورٹی سسٹم میں گھسے اور کچھ ٹرانزیکشنز بھی کیں لیکن اس وقت تک بینک کا عملہ چوکنا ہوچکا تھا، عملے نے پہلے اپنا سسٹم عالمی نظام سے ڈی لنک کیا اوربعد میں ان ٹرانزیکشنز کو ریورس کیا جوسائبرچورکر گئے تھے۔اس واقعےکےفوری بعد متاثرہ بینک سمیت 2مزید بینکوں نےعالمی ادائیگیاں معطل کی تھیں جب کہ اب حملے کے7روز بعد یہ فہرست ڈبل ہو گئی ہے۔ پاکستانی بینک کے ادائیگیوں کے سسٹم پر ہیکرز کا حملے کے بعد سٹیٹ بینک نے بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں