50

محکمہ قومی بچت میں بڑے پیمانے پرفراڈ کا انکشاف، تحقیقات شروع

اسلام آباد:محکمہ قومی بچت میں بڑے پیمانے پر کرپشن کاانکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ قومی بچت میں ہونے والے فراڈ میں انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل ٹیکنالوجی(این آئی ایف ٹی ) کے حکام کے ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے۔ ذرائع کےمطابق محکمہ قومی بچت حکام اوراین آئی ایف ٹی حکام نے ملی بھگت کرکے سیونگ اسکیم ہولڈرز کے سرٹیفکیٹس کی رقم اپنے اکاونٹس میں منتقل کی۔ یہ فراڈ محکمہ قومی بچت کی لاہورمیں قائم برانچ میں ہوا۔محکمہ قومی بچت کی جانب سے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے اور ملک بھر کی برانچز کے ریکارڈ کی چھان بین کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فراڈ میں ملوث عناصر سے رقم ریکور کرلی گئی اور مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی مدد بھی حاصل کرلی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں