32

شیخو پورہ:شرپسند عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن، 110 گرفتار

شیخوپورہ:پنجاب کے شہرشیخو پورہ کی پولیس نےشرپسند عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے110 افراد کو گرفتار کرلیا۔ان میں سے482 شرپسندوں کے خلاف گاڑیاں جلانے، توڑ پھوڑ، پولیس اور شہریوں کو زخمی کرنے کے الزامات کے تحت انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ڈی پی او شیخو پورہ جہانزیب نذیر نے بتایا کہ موٹر وے کوٹ رنجیت کے مقام پر گاڑیاں جلانے، توڑ پھوڑ، پولیس اور شہریوں کو زخمی کرنے میں ملوث 110ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا۔ان ملزمان کی شناخت ویڈیوز کے ذریعے کی گئی، ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ شر پسند عناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں8 مقدمات درج ہیں، جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں