11

شہریوں کے بینک اکائونٹس ہیک کرکے پیسے نکلوائے جانے کی شکایات پر تحقیقات شروع

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے بینک اکائونٹس کوہیک کرکےپیسے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کے اکائونٹس ہیک کرکے پیسے نکلوائے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر ونگ نے بتایا ہے کہ متعدد شہریوں کے اکائونٹس سے پیسے نکالے گئے، جس کے خلاف متعدد افراد کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے نے اکائونٹ ہیکنگ کے مقدمات درج کرکےتحقیقات شروع کردی۔گزشتہ روزبھی اسلام آباد میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے بینک اکائونٹ سے 30 لاکھ روپے غائب ہوگئے ہیں۔اس سے چند روز قبل بینکار اسلامی کے پے منٹ کارڈز کے ڈیٹا پر بھی سائبر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 80 کروڑ روپے کی رقم چوری ہوچکی ہے۔ ملک کے متعدد بینکوں نے انٹرنیشنل پے منٹ اسکیم سے ہونے والی تمام بین الاقوامی ٹرانزیکشن کو بھی معطل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں