11

کراچی میں ہنگاموں سے نبرد آزما ہونے کیلئے انسداد فسادات فورس قائم

کراچی:کراچی میں ہنگاموں،خلاف قانون اجتماع اورریلیوں سے نبرد آزما ہونے کیلیے اینٹی رائٹس فورس قائم کردی گئی،شہر قائد میں کسی بھی جگہ پر ہنگامی صورتحال کےپیش نظریہ فورس حسبِ ضرورت طلب اورتعینات کی جائے گی، اینٹی رائٹس فورس کا قیام زونل سطح پر کیا گیا ہے جس کی نفری زونل ڈی آئی جیز کے ماتحت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہنگاموں،خلاف قانون اجتماع اور ریلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے اینٹی رائٹس فورس قائم کر دی گئی ہے اینٹی رائٹس فورس کا قیام زونل سطح پر کیا گیا ہے جس کی نفری زونل ڈی آئی جیزکے ماتحت ہوگی،شہر میں کسی بھی جگہ پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر یہ فورس حسبِ ضرورت طلب اور تعینات کی جائے گی۔اینٹی رائٹس فورس کی تعارفی تقریب گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرمیں منعقد ہوئی،جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نے فورس سے خطاب کیا، تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر اور افسران نے شرکت کی۔کراچی پولیس چیف نےافسران و ملازمین کو ان کی ذمہ داریوں اور فورس کی افادیت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انسداد فسادات فورس کی ابتدائی نفری 357 اہلکاروں پرمشتمل ہےجسےجلد ایک ہزارسے زائد اہلکاروں تک لے جایاجائے گا۔ایڈیشنل تینوں زون کے 150 جوانوں کو بین الاقوامی طرز پر گیس ماسک سمیت تمام ضروری سازوسامان سےلیس کردیا گیا ہے۔عام طور پر انسداد فسادات فورس کےاہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہوتا اور وہ مظاہرین کے ڈنڈوں اور پتھروں سے بچا کے آلات سے لیس ہوتے ہیں۔انسداد فسادات فورس کراچی میں ہنگاموں مجمع خلاف قانون،ریلیوں اوراحتجاج کو روکنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق اینٹی رائٹس فورس کے جوانوں کو احتجاج اور ریلیوں کے دوران حکمت عملی سے نمٹنے کی باقاعدہ ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں