29

مہمند کے علاقے میں بم ناکارہ بناتے پاک فوج کے کیپٹن شہید

راولپنڈی: ضلع مہمند کے علاقے محمد گھاٹ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے 25 سالہ کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کرلیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرلیا، کیپٹن ضرغام فرید مہمند ضلع میں محمد گھاٹ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے۔ جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہیں۔25 سالہ شہید کیپٹن ضرغام کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ غیر شادی شدہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں