14

3ہفتوں میں تعلیمی اداروں کے اطراف سے 36منشیات فروش گرفتار کئے:ڈی آئی جی اآپریشنزلاہور

لاہور: پولیس نے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزوقاص نذیر کا کہنا ے کہ تعلیمی اداروں کے گرد 36منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 36مقدمات درج کر لئے گئے۔منشیا ت فروشوں سے بھاری مقدار میں کوکین ،آئس ،ہیروئن ،چرس و شراب برآمد کرلی .گرفتار منشیات فروشوں کے انکشافات پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔منشیات فروشوں کو کسی صورت نوجوانوں کی رگوں میں نشہ آور زہر نہیں گھولنے دینگے۔اساتذہ اور خود طالبعلم تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف اہم کردار ادا کریں۔پولیس افسران کو روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہےکسی بھی تعلیمی ادارے میں منشیات کی اطلاع پر فوری ایکشن کے لئے پولیس کو اطلاع کریں .تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت اور استعمال کے خلاف بلا امتیاز سخت کریک ڈائون کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں