6

لودھراں سے بہاولپور سپیڈو بس سروس بحال کردی گئی

لودھراں:سبسڈی نہ ملنے پر 15 اکتوبر کو بند کی جانے والی سپیڈو بس سروس کو دوبارہ بحال کردیا گیا، پہلی بس لودھراں سے مسافروں کو لے کر بہاولپور روانہ ہوگئی۔لودھراں اور بہاولپور کے درمیان چلنے والی سپیڈو بس سروس کو آج صبح ڈپٹی کمشنر لودھراں راﺅ امتیاز نے افتتاح کرکے دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر راﺅ امتیازکا کہنا تھا کہ سپیڈو بس سروس اب مستقل چلتی رہے گی جس سے شہری اوربالخصوص طلبا و طالبات کو اسلامیہ یونیورسٹی جانے کے لیے دوبارہ سے صاف ستھری اور سستی بس سروس میسر آسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں