16

ہالی ووڈ فلم “فنینٹاسٹک بیسٹس 2″کی نئی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم”فینٹاسٹک بیسٹس”کےسیکوئل “فنینٹاسٹک بیسٹس 2 دی کریمزآف گرینڈین والڈ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں ۔جادوئی کمالات سےبھرپوراس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین،ازرامیلر،کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن اور رون پارلمن اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دکھائی دینگے جبکہ معروف ہالی وڈ اداکار،جانی ڈیپ وِلن کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم سکیمینڈر نامی چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک ایسی خفیہ کمیونٹی کے گِرد گھوم رہی ہے جو ہیری پوٹر کے اسکول میں داخلے کے 70سال پہلے کی داستان بیان کر رہی ہے۔ فلم رواں ماہ کی 16 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں