8

چینی 11سالہ لڑکی نے موبائل فون پر بچوں کی جمع پونچی اڑا دی

بیجنگ :چین کی ایک 11سالہ لڑکی نے اپنے والدین کی جمع پونجی موبائل فون کے ذریعے لٹا دی۔ ذرائع کے مھابق وسطی چین کے ہوبی صوبے کی رہائشی مسز لانگ نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ ان کی جمع کی ہوئی رقم جوایک لاکھ 10ہزار یوان پر مبنی تھی ، وہ موبائل فون کے ذریعے ان کے بینک اکائونٹ سے اڑا لی گئی ہے۔ مسز لانگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بینک میں یہ رقم جمع کررکھی تھی تاہم اپنے پرانے فون کے ساتھ انہوں نے بینک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ بیٹی کو دے دیا تھا۔ جس کا مقصد بازار سے منگوائے گئے اسنکس کی ادائیگی تھی۔ تاہم ان کی بیٹی نے لائیو اسٹریمنگ کے میزبانوں کو تحائف روانہ کرنے شروع کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب اپنا بینک اکاؤنٹ چیک کیا تو میں یہ دیکھ کر حیرت دوچار ہوگئی کہ اس میں موجود 110 ہزار یوان جو 12 ہزار پونڈ بنتے ہیں ، غائب ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں