6

ماوراحسین نے2019 میں دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا

لاہور:اداکارہ ماوراحسین نے آئندہ سال دلہن بننے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماوراحسین نے اپنی فیملی کی مشاورت سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے ماوراحسین پہلے ہی اس بات کا اعلان کر چکی ہیں کہ انہیں انکے خوابوں کا شہزادہ تو مل چکا ہے لیکن وہ کون ہے ؟ کیسا ہے؟ اور کہاں سے آیا ہے؟ اس کے بارے میں صرف شادی کے قریب ہی بتائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ماورا پر رواں سال ہی شادی کا دبائو تھا لیکن ایل ایل بی فائنل کی تیاری اور دیگر مصروفیات کے باعث انہوں نے انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں