11

سلاد کھائیں یا سالن بنائیں،مولی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے

فیصل آباد: ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ موسم سرما کی مقبول ترین سبزی مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے انتہائی اکسیر ہیں لہٰذاعوام سلاد اور سالن کے طور پر مولی کا استعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد گھی میں بھوننے سمیت دوسری سبزیوں کے ساتھ بھی بطور سالن پکاکر استعمال کیاجاسکتاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ ہر 100گرام مولی میں 20 حرارے، 1.2 گرام لحمیات ، 0.1 گرام روغن ، 4.2گرام کاربوہائیڈریٹ ، 0.7 گرام خام ریشہ ، 1.1 گرام راکھ ، 31 ملی گرام فاسفورس ، 1.1 ملی گرام فولاد ، 0.09ملی گرام سوڈیم ، 260 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہو تی ہے جو انسانی صحت اور جسم کو تندرست و توانا رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے ۔ انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ مولی کو ہر عمر کے افراد یکساں پسند کرتے ہیں جس کی کاشت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں