6

ویمنز ورلڈ ٹی 20 وارم اپ میچ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 رنز سے ہرا دیا

گیانا:باﺅلرز کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو وارم اپ میچ میں باآسانی 8 رنز سے ہرا کر حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، پاکستان ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 106 رنز بنائے، بسمہ معروف 22، جویریہ خان 21، ندا ڈار 19 اور عائشہ ظفر 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جواب میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 98 رنزبنا سکی، انعم،ثناءمیراوربسمہ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت بنگلہ دیش کی 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔پاکستان ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 106 رنز بناکر بنگلہ دیشی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 107 رنز کا ہدف دیا۔ بسمہ معروف 22، جویریہ خان 21، ندا ڈار 19 اور عائشہ ظفر 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان جویریہ خان نے 21 رنز بنائے جبکہ ثناءمیر 9 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہیں۔ بنگلہ دیش ویمن کی طرف سے سلمیٰ اور خدیجہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث بنگلہ دیشی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز تک محدود رہی، فرغانہ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ پاکستان کی طرف سے، انعم، ثناءمیر اور بسمہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں