8

فرانسیسی صدرکی امریکا،روس اور چین کے مقابلہ کرنے والی یورپی فوج بنانے کی تجویز

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے پورپ میں ایک ایسی فوج کی تشکیل پرزوردیا ہے،جو روس، چین اور امریکا کا بھی مقابلہ کر سکے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایک مشترکہ یورپی فوج کے حامی فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یورپ کو امریکا پر اپنا انحصار کم سے کم کرنا چاہیے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب پہلی عالمی جنگ کے ایک سو سال مکمل ہو رہے ہیں۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے کئی بلین یورو کا ایک ایسا فنڈ بھی قائم کیا تھا، جس کا مقصد یورپ کی دفاعی صلاحیتیں بڑھانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں