7

گلین میکسویل پروٹیزکے خلاف سیریز میں کم بیک کیلئے پرامید

ایڈیلیڈ: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ پروٹیزٹیم کودوسرے ون ڈے میں شکست دیکرسیریزمیں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نےکہا کہ مہمان ٹیم کےہاتھوں پہلےون ڈے کرکٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کےحوصلےپست نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پرفٹ ہیں اورپروٹیز کےخلاف دوسرے میچ کےلئے بے تاب ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ پروٹیزٹیم اچھا کھیل رہی ہےاوراس کا شمار دنیا کی نامور ٹیموں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ کےلئے بھرپور تیاری کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو شکست دینا آسان نہیں تاہم اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو اس کے خلاف سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ پروٹیز ٹیم نے آسٹریلیا کو پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں