10

بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز،تیسرا اورآخری ٹی ٹونٹی 11 نومبر کو کھیلا جائے گا

چنائی:بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت کا شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔ بھارت نے ویسٹ انڈیزکی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں 71 رنز سے شکست دیکر فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بھی نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں عبرتناک شکستوں کے بعد کالی آندھی پراب ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے مہمان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھاجبکہ پانچ ون ڈےانٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 11 نومبر کو کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں