29

ترجمان دفترخارجہ نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تردید کردی

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں میں کوئی صدات نہیں اوروہ پاکستان میں ہی موجود ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہے، اس کی بیرون ملک روانگی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو 31 اکتوبرکو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا تھا تاہم اس کی رہائی گزشتہ روز عمل میں آئی، جس کی تصدیق اس کے وکیل سیف الملوک ایڈووکیٹ نے کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں