9

وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ کا جائزہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں موجودہ حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں سیکیورٹی آف پاکستان ایکٹ کے تحت 5 خطرناک افراد رسول خان، وسیم اختر، حفیظ الیاس، مشتاق اور ساجد علی کو تحویل میں رکھنے، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی تقرری، ارکان پارلیمان و عوام کے لئے ٹیکس ڈائریکٹری 2017 شائع کرنے کے علاوہ برطانیہ اور آئرلینڈ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں