32

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے فوجی جوان شہید

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر تھب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا، شہید سپاہی کا تعلق ضلع بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں