67

ایک ماہ میں 89گینگز کے220ارکان گرفتار، 1کروڑ18لاکھ برآمد کئے: ایس ایس پی آپریشنز

لاہور: پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ اکتوبر کی کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر)مستنصر فیروز کے مطابق سٹریٹ کرائم ، ڈکیتی ،راہزنی کے خلاف کریک ڈاؤن میں89 گینگز کے 220ممبران سے 1کروڑ18لاکھ سے زائد رقم برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔ شہر میں خفیہ اطلاعات پر ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 423ملزمان سے 28رائفلز،03 کلاشنکوف،02بندوقیں ،392ریوالورز،02 خنجر اور2491 سے زائد گولیاں برآمد۔ کرلی.منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 807ملزمان گرفتار ،13کلو سے زائد ہیروئن ،208کلو سے زائد چرس، 4کلو سے زائد افیون اور6170شراب کی بوتلیں برآمدہوئیں.قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران517ملزمان سے 4لاکھ سے زائد رقم برآمدکر لی گئی ۔ ون ویلنگ ، پتنگ بازی ، ہوائی فائرنگ ،گداگری ، پرائس کنٹرول ،فارنر ایکٹ اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر791ملزمان گرفتارکئے گئے۔قبحہ خانوں کیخلاف کارروائی کے دوران192ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ۔ شہر میں امن و امان کی صورت حال کنٹر ول میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں