10

ملک کے شمالی حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس ماہ ملک کے شمالی حصوں میں معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں سموگ اوردھند پڑے گی۔ماہ نومبرکی جائزہ رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بارشیں تقریباً معمول کے مطابق ہوں گی۔وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا،نومبر میں ہلکی اوردرمیانی بارشوں کے دو سے تین سلسلے آئیں گے۔شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پنجاب،کے پی کے اوربالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند پڑے گی۔زیریں سندھ اور جنوب مغربی بلوچستان میں خشک سالی جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں