9

حوثی باغی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، عبدالمالک الحوثی

صنعا:حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کے سامنےہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ اپنے نشریاتی خطاب میں عبدالمالک الحوثی نے تاہم اعتراف کیا کہ حکومتی فورسز نے ساحلی شہر الحدیدہ کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ الحدیدہ پر سن 2014 سے حوثی باغیوں کا قبضہ تھا۔ اس اہم یمنی بندرگاہی شہر میں گزشتہ کئی روز سے لڑائی جاری ہے جس میں اب تک دو سوسے زائد حوثی جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔ یمنی حکومت کی حامی فورسز کا کہنا ہے کہ اب انہوں نے شہر کے مرکز کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔عالمی امدادی اداروں نےمتحارب گروہوں سےاپیل کی ہےکہ وہ اس علاقے میں پھنسے عام شہریوں کا محفوظ انخلا یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں