33

امریکا پرانحصارختم،نئی یورپی فورس کے قیام کیلئے فرانس میں اجلاس

پیرس:نو یورپی ممالک کے وزرائے دفاع فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں آج ایک اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، جس میں ایک مشترکہ یورپی فورس کے قیام پر بات چیت ہو رہی ہے۔ فرانس کی قیادت میں اس منصوبے میں شامل دیگر ملک جرمنی، اسپین، ہالینڈ، بیلجیم، ڈنمارک، ایسٹونیا اور پرتگال ہیں۔ ایک ذریعے کے مطابق فن لینڈ بھی اس میں شامل ہو سکتا ہے۔ ’E12‘ نامی یہ مستقبل کی کوئی ممکنہ فورس نیٹو اور یورپی فوج سے الگ ہو گی اس کے اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کی صورت میں طلب کیا جا سکے گا۔ دوسری جانب ’یورپی یونین کی فوج‘ کا خیال چند رکن ریاستوں کے لیے اتنا موزوں نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں