7

عدنان سمیع نے فلم’زیرو‘ کیلئےمتنازع ٹویٹ کو جعلی قرار دے دیا

ممبئی :پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ کو ریلیز سے قبل ہی تباہ کردیا، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔شاہ رخ خان،انوشکا شرما اورکترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم زیرو کا مداحوں کا بے صبری سے انتظار ہے، صرف اس فلم کا ٹریلرہی اب تک 7 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکا ہے لیکن افسوس کہ گلوکار عدنان سمیع نے فلم کے ریلیز ہونے سے قبل ہی فلم کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کر کے شائقین فلم کا مزہ کرکرا کردیا۔سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعدنان سمیع کے نام سے جاری ہونے والے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’فلم کے اختتام پر انوشکا شرما فالج کی بیماری کےسبب مرجائیں گی اور شاہ رخ خان انوشکا کی خواہش پوری کرنےکےلیے خلاباز بن جائیں گے، اس کے علاوہ انہوں نے لکھا کہ یہ بات کسی اور کو بتاکر فلم کو برباد نہ کیجئے گا۔‘عدنان سمیع کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس کے بعد سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے جبکہ عدنان سمیع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ٹوئٹ جعلی ہے اور انہوں نے ایسا کوئی ٹوئٹ نہیں کیا ہے۔دوسری جانب مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بات ہضم نہیں ہورہی کہ یہ ٹوئٹ جعلی ہے۔فلم زیرو کے ٹریلر میں شاہ رخ خان’ بوا سنگھ ‘کے مزاحیہ اور دلچسپ کردار میں اداکارہ انوشکا شرما اورکترینہ کیف کے ساتھ محبت کرتے نظر آرہے ہیں، فلم رواں سال 21 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں