6

آسٹریلیا میں مال بردار ٹرین بغیر ڈرائیور ایک گھنٹہ چلتی رہی

سڈنی:آسٹریلیا میں ٹرین بغیر ڈرائیور چلتے ہوئے 92کلومیٹر تک کا سفر طے کر گئی۔آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کےمطابق پورٹ ہیڈلینڈ کےعلاقےمیں ریلوے ڈرائیور ٹرین کو سٹارٹ کرنے کے بعد ایک بوگی کا معائنہ کرنے کیلئے ریل سے اتر گیا جبکہ ٹرین ڈرائیور کے بغیر ہی چل پڑی اور چلتے چلتے ایک گھنٹے میں 92 کلو میٹر کا سفر طے کر گئی۔ بغیر ڈرائیور چلنے والی ٹرین طویل سفر کے بعد پٹیری سے اتر گئی تاہم اتفاق سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 268 ویگن مال بردار تھی اور اس پر لوہا لدا ہوا تھا۔ آسٹریلیا کے ٹرانسپورٹ بیورو نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں