24

کرکٹ بورڈ کی ہاکی ٹیم کی براہ راست مدد سے معذرت

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی براہ راست مالی مدد سے معذرت کرلی تاہم بورڈ سربراہ نے حکومت اورسپانسرز سے بات کرنے کی یقین دہانی کروادی۔پی سی بی کے چیئرمین اور ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سرداراورچیف کوچ توقیر ڈار کی میٹنگ جمعرات کی صبح طے تھی لیکن احسان مانی کی مصروفیات کے سبب ٹیلی فونک رابطہ پر بات چیت ہوئی۔چیف کوچ توقیرڈارنے چیئرمین پی سی بی سے فون پر رابطے کی تصدیق کی۔ سابق سربراہ توقیر ضیا کے دورمیں ہاکی فیڈریشن کو ادھار دی گئی رقم کی تاحال عدم ادائیگی کا معاملہ آڑے آیا ہے۔ احسانی مانی نے کہا ہے کہ اس ایشو کی وجہ سے بورڈ براہ راست کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کرسکتا۔ کرکٹ کے سپانسرزسے اس بارے میں ضروربات کریں گے اورحکومت سے بھی سفارش کروں گا کہ ورلڈ کپ روانگی سےپہلےکھلاڑیوں کے ڈیلی الائونس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔چیف کوچ نے تجویز دی کہ اگر حکومت فیڈریشن کی گرانٹ فوری طور پرجاری نہیں کر پا رہی تو بھارت میں ہوٹل کے واجبات خود براہ راست ادا کردے اور کھلاڑیوں کے ڈیلی الائونس بھی ان کے ذاتی بینک اکائونٹ میں رقم ٹرانسفر کردے تاکہ وہ معاشی مسائل سے نجات پاکر مکمل طور پر اپنی توجہ بھارت میں بہترین پرفارمنس دینے ہر توجہ دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں