57

کینسرمیں مبتلا سونالی بیندرے کے دیوالی پر امیدوں کے چراغ

ممبئی:کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے گزشتہ روزدیوالی کی خوشیاں اپنےگھروالوں کے ساتھ منائیں۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ سونالی بیندرے نے گزشتہ روز دیوالی کا تہوار اپنے شوہر گولڈی بہل اور بیٹے رنویر کے ساتھ نیویارک میں منایا، اداکارہ کی دیوالی کی تصویریں سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔انسٹاگرام پراداکارہ سونالی بیندرے نے دیوالی کی ایک تصویرشیئرکرتےہوئےلکھا کہ ’یہ ایک غیر روایتی طور پر منائی جانے والی دیوالی تھی کیونکہ ہمارے پاس بھارتی ( روایتی) کپڑے موجود نہیں تھےاورپوجا بھی چھوٹی سی ہوئی لیکن یہ سب دل سے کیا گیا تھا۔ ‘انہوں نے آخرمیں اپنے مداحوں کو دیوالی کی مبارک باد دی اوراس موقع پر نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔سونالی بیندرے، گولڈی بہل اور ان کے صاحبزادے نے پوجا کے بعد روایتی انداز میں دعا مانگی اور پراساد کے طور پر گلاب جامن اور خشک میوہ جات آپس میں تقسیم کیے۔اداکارہ سونالی بیندرے پر رواں سال جولائی میں انکشاف ہوا تھا کہ انہیں کینسر کا مرض لاحق ہے، نیویارک میں ان کا علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں