30

افغانستان،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،16 طالبان ہلاک،متعدد زخمی

کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 16 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فورسزاورغیر ملکی فورسزنےطالبان کے خلاف بغلان کے علاقے دند غوری میں مشترکہ آپریشن کیا،چار روز سے جاری آپریشن میں 16 طالبان جنگجو ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔بغلان پولیس کے دعوے کے مطابق آپریشن کے دوران کئی گائوں طالبان کے قبضے سے چھڑا لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں